0

عمران خان ویژن کے مطابق کثیرالمنزلہ تعمیر کو رواج دینے کا فیصلہ، کامران بنگش

وزیر اعلی (مانند نیوز ڈیسک )خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کثیرالمنزلہ ہائی رائز بلڈنگز کی تعمیر کو رواج دینے کا فیصلہ کیا اور اس کے رولز بھی بنائے تاکہ اس طرح ایک طرف زیادہ تر زرعی زمینیں بچائی جا سکیں تو دوسری طرف تعمیرات کے شعبے کو ترقی ملے اور سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول مہیا ہو اس کے نتیجے میں آج پورے ملک کی طرح پشاور میں بھی سرمایہ کاری شروع ہوئی اور روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاور چڑیا گھر سے ملحقہ علاقہ راحت آباد میں ملٹی نیشنل کمپنی کے زیر اہتمام ایک نئی ہاوسنگ سوسائٹی کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کامران بنگش نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے انتخابات میں قوم کو ٹھپہ مافیا سے نجات دلانے کیلئے ایلکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کی ہے اور اس کیلئے موثر قانون سازی بھی کر رہی ہے مگر اب سٹیٹسکو کی طاقتیں اڈے متنازع بنانے کی ناکام کوششیں کر رہی ہیں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ 1970 سے آج تک الیکشن میں دھاندلی ہوتی آرہی ہے اور یہی بات ساری سیاسی جماعتیں  کہتی اور مانتی  رہی ہیں مگر واویلا مچانے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا ریفارمز کیلئے ٹھوس اقدامات پہلی بار پی ٹی آئی حکومت کر رہی ہے اور اس کا واحد حل ٹیکنالوجی کا استعمال اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہے انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن تنقید برائے تنقید  کی بجائے اصلاح احوال میں ہمارا ساتھ دے اس جدید سسٹم کا جائزہ لے اور حکومت کو مزید تجاویز دے انہوں یہ بھی کہا کہ تاریخ دیکھیں تو ہر دور میں نئی ٹیکنالوجی پر تنقید ہوئی لیکن آخر کار لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ اس سے ہم مستفید ہو رہے ہیں اور پھر اس کا استمال شروع کیا جاتا ہے اسی میں قوموں کی ترقی کا راز پنہاں ہے انہوں نے واضح کیا کہ 2023ء کے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہو گی جس سے دھاندلی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا کامران بنگش نے مہنگائی پر صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت روزمرہ اشیاء کے قیمتوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے چیک کر رہی ہے جس سے ہم کافی حد تک مافیا کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں