0

تھانہ تخت بھائی پولیس کی کامیاب کارروائی

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ تخت بھائی پولیس کی کامیاب کارروائی،لڑکی کو بھگاکر ساتھ لے جانے، دھوکہ دہی سے رقم اور طلائی زیورات ہڑپنے والا ملزم گرفتار۔واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل اور رقم برآمد۔تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ مسماۃ (ر) سکنہ پیرانوکلے سری بہلول نے تھانہ تخت بھائی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم زوار ولد امان اللہ سکنہ سازدین کلے نے مجھے شادی رچانے کا جھانسہ دے کر مجھے اپنے ساتھ لے گیا اور میرے پاس موجود رقم مبلغ 50 ہزارروپے اور طلائی زیورات مجھ سے لے کر مجھے چھوڑ کربھاگ گیا۔تھانہ تخت بھائی پولیس نے ایس ایچ او نورمحمدخان کی قیادت میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم زوار تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا۔گرفتارملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اسکی نشاندہی پر دھوکہ دہی اور فریب سے حاصل کیاگیا رقم مبلغ 30 ہزارروپے اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیاگیاہے  ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوکر تفتیش جاری ہے جس سے مزید برآمدگی وانکشافات بھی متوقع ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں