0

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ریگولیٹری شعبہ قائم کر دیا گیا

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ریگولیٹری شعبہ قائم کر دیا گیا۔ ریگولیٹری شعبے میں عملے کی تعداد350کے قریب ہوگی، نئی تقسیم کار کے  مطابق  سول ایوی ایشن اتھارٹی  کے ریگولیٹری اور ایئرپورٹ سروسز دو الگ الگ شعبے ہوں گے۔دونوں محکموں کے علیحدہ علیحدہ ڈائریکٹر جنرل تعینات کییجائیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کوریگولیٹری اور ایئرپورٹ سروسز کے 2الگ الگ شعبوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ دونوں شعبوں میں علیحدہ علیحدہ ڈائریکٹر جنرل تعینات کیے جائیں گے۔سی اے اے کی 2حصوں میں تقسیم کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اورپاکستان سول ایوی ایشن آرڈیننس کے متعلق ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی کے زیر دستخط نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس کے تحت اور دوسراسول ایوی ایشن آرڈیننس کے تحت دونوں محکمہ کام کریں گے۔ڈی جی سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضی کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی تقسیم سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ ریگولیٹری میں عملے کی تعداد350کے قریب ہوگی۔کارکردگی کی بنیاد پران کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا۔ ریگولیٹری میں زیادہ تر کوشش ہوگی کہ کانٹریکٹ پرافسران و عملے کو رکھا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں