0

پشاور، تھانہ بڈھ بیر پولیس نے غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، 3 ملزمان گرفتار

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ بڈھ بیر پولیس نے گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ بڈ ھ بیر تحسین اللہ کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر مین کوہاٹ روڈ نزد بازید خیل سٹاپ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبری 9881 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا جس میں پانچ عدد بارہ بور رائفل، 18 عدد 30بور رائفل، 8 عدد 223 بور، ایک عدد پستول اور خالی میگزینز برآمد کر کے تین ملزمان محمد زمان محسن ولد بشیر احمد سکنہ فیصل آباد، عمر صدیق ولد نادر خان سکنہ اسلام آباد اور محمد الیاس ولد دوست محمد سکنہ خوشاب کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں