0

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی حکومتی تجویز کو مسترد کرتے ہیں، سراج الحق

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سعودی عرب فلائٹس بحالی کے لئے بروقت اقدامات نہ اٹھا ئے گئے تو بے روز گاری کاسیلاب آنے اور بہت بڑے معاشی بحرا ن کا خطرہ ہے۔حکومتی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے صرف ضلع دیر کے 80ہزار افراد کے سعودی ویزے ایکسپائر ہونے کے قریب ہیں۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی حکومتی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ موجودہ حکمران حق حکمرانی اور عوامی حمایت کھونے کے بعد ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی کا ارادہ ر کھتے ہیں۔آبائی حلقہ دیرلویر ثمربا غ میں تر بیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ اورسیز پاکستانیوں کا پاکستانی معیشت میں اہم ترین کردار ہے۔صرف ایک برس کے دوران 26ارب ڈالر سمندر پار سے بجھوانے والے مزدور اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔سعودی عرب فلائٹس بند ش اور حکومتی سطح پر خاموشی کے سبب صر ف جڑواں دو اضلاع دیرلوئیر،ضلع دیر اپر کے80ہزار مسافروں کے ویزئے ایکسپائر ہونے کے قریب ہیں۔ مزدور طبقہ حکومتی عدم تو جہی اور براہ راست فلایٹس نہ ہونے کے سبب بحرین اور ازبکستان کے راستے جانے پر مجبور ہیں جبکہ یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت 3لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے۔مذکورہ بحران کا بروقت تدارک نہ کیا گیا تو بہت بڑا معاشی بحران جنم لے سکتاہے۔سراج الحق نے کہا کہ ناکام حکومتی پالیسیوں نے عام آدمی کو زندہ درگور کردیا ہے۔اشیا ئے خورونوش میں 100فیصد،ادویات کی قیمتوں میں 500فیصد،گیس،پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔حکومت نے 45.8ٹریلین روپے کے تاریخی قرضوں کے نیچے قوم کو ڈبو دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی حکومتی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ موجودہ حکمران حق حکمرانی اور عوامی حمایت کھونے کے بعد ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی کا ارادہ ر کھتے ہیں۔دیگر پارٹیوں اور الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے بعد نام نہاد اصلا حات اور ووٹنگ مشین کے نام پر دھاندلی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔عدلیہ اور پارلیمان کو فتح کرنے کے بعد حکومت الیکشن کمیشن کو فتح کرنا اور اس کے خلا ف فریق بن چکی ہے اورپنجاب میں آئی جیز کی دھڑا دھڑ تبدیلیوں کی طرح الیکشن کمشنر کو بھی تبدیل کرنا چاہتی ہے۔جماعت اسلامی حکومتی رویے کے خلاف الیکشن کمیشن کے سا تھ کھڑی ہے اور بھرپور مزاحمت کر ے گی۔انہوں نے کہا کہ حقیقی اپوزیشن کا کردار صرف جماعت اسلامی ادا کررہی ہے۔ نام نہاد اپوزیشن اور حکومت ایک دوسرے پر صرف فرینڈلی فائرنگ کررہی ہیں۔عوام جماعت اسلامی کو ووٹ اور سپورٹ سے نوازے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں