0

کورونا کے باعث لوگوں کے خاندان، کاروبار متاثر ہیں، شاہ محمود

ملتان (مانند نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے خاندان اور کاروبار متاثر ہیں۔ملتان میں حضرت بہاؤالدین زکریا کے 782ویں عرس پر درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے درگاہ کو غسل دیا اور دعا کرائی۔شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے خاندان اور کاروبار متاثر ہیں، عرس کی تقریبات اس لئے انتہائی محدود رکھیں تا کہ لوگ کورونا سے متاثر نہ ہوں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں