0

ہنگو ،تھانہ بلیامینہ پولیس کا جرائم پیشہ منشیات فروش ملزمان گرفتار۔

ہنگو(مانند نیوز ڈیسک )ہنگو تھانہ بلیامینہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن۔اپریشن کیدوران 2منشیات فروش ملزمان گرفتار۔منشیات برامد۔ایس ایچ او بلیامینہ داود خان نے گرفتارملزمان اوربرامدمنشیات میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو اکرام اللہ خان کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری  سر چ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیتسلسل میں بلیامینہ پولیس نے ان کی قیادت میں علاقہ بلیامینہ  میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران 2منشیات فروش ملزمان ادم ساز ولدحیدرخان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے700گرام چرس اورعبدالغفارخان ولد حولدار خان کے قبضے سے200گرام ہیروئن برامد کرکے گرفتارکرلیاگیاہے۔گرفتارملزمان کو تھانہ بلیامینہ منتقل کرکے سرکاری مہمان بنالیاگیاہے۔پولیس نے گرفتارملزمان کیخلاف 9D CNSA کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں