0

افغان پولیس نے طورخم کے راستے پیدل آمدورفت کو بحال کردیا

خیبر (مانند نیوز ڈیسک) افغان بارڈر پولیس نے طورخم کے راستے پیدل آمدورفت کو بحال کردیا ہے۔ پیدل راستہ بحال ہونے سے افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے جبکہ افغان شہریوں کو بھی وطن واپس جانے کی اجازت مل گئی۔طورخم سرحدی گزرگاہ کورونا ایس او پیز کے مطابق بحال ہے۔ این سی اوسی کے 16 جون کے فیصلے کے مطابق افغانستان سے پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں۔ طورخم سرحد کو گزشتہ روز افغان بارڈر پولیس نے پیدل آمدورفت کیلئے بند کردیا تھا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں