0

صدر مملکت نے خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی، عثمان بزدار

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے  خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سے خطاب قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ہے، پارلیمنٹ کے 3 سال مکمل ہونے پر صدر مملکت نے اپنے خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویئے کا مظاہرہ کیا، پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں، ان کا اخلاق سے گرا رویہ قابل مذمت ہے، سیاسی مخالفین کی قسمت میں رونا لکھا ہے، صدر مملکت کے خطاب کے دوران شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا، نااہل اپوزیشن نے اس اہم موقع پر بھی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش کی، صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی فریسٹریشن کو ظاہر کرتا ہے، یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں