0

پولیسنگ کے تحت اس احسن اقدام کو بھر پور عملی جامہ پہنایا جائے گا، بشیرداد

کوہاٹ (نمائندہ مانند)کوہاٹ پولیس منشیات سے پاک اور پرامن معاشرے کی تشکیل کیلئے مزید متحرک دیرینہ دشمنیوں کے خاتمے اور منشیات فروشوں سے سوشل بائیکاٹ کیلئے عوامی نمائندوں اور عمائدین کے باہمی تعاون سے گاؤں گاؤں مہم کا آغاز کردیا گیاآئی جی پی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کی وژن اور ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد کی جاری کردہ احکامات کے مطابق پولیس نے عمائدین شہر کیساتھ مشترکہ لائحہ عمل طے کرلیا ہے پولیس اور عوام شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ضلع بھر سے منشیات کے مکروہ دھندے اور زاتی دشمنیوں کا خاتمہ یقینی بنانے کیلئے سرگرم عملعلاقے کے عوام منشیات فروشی میں ملوث جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں اور زاتی دشمنیوں کو ختم کرنے میں کردار ادا کریں اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے انکو ہر قسم کے نشے سے محفوظ رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیںزاتی دشمنیوں کے خاتمے کیلئے معززین و مشران اپنا مثبت کردار ادا کریں.آئی جی پی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کی کمیونٹی پولیسنگ کے تحت اس احسن اقدام کو بھر پور عملی جامہ پہنایا جائے گا. ڈی ایس پی سٹی بشیرداد

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں