0

جمرود، فاٹا انضمام کے خلاف فاٹا لویہ جرگہ ریفرنڈم تھا، بسم اللہ خان

جمرود (مانند نیوز ڈیسک ) پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خیبر قومی جرگہ کے چیئرمین ملک بسم اللہ خان آفریدی ملک طہماش شلمانی،حاجی حنیف نے کہا ہے کہ منگل کے روز اسلام آباد میں 25 ویں آئینی ترمیم و فاٹا انضمام کے خلاف فاٹا لویہ جرگہ کامیاب رہا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے فاٹا انضمام 25 ویں آئینی ترمیم کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فاٹا کو الگ تشخص اور رسم و رواج بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ فاٹا لویہ جرگہ میں پورے قبائیلی اضلاع اورایف آرز سے ہزاروں افراد نے شرکت کی جو اپنے اخراجات پر اسلام آباد آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ مزکورہ فاٹا لویہ جرگہ میں جن ملکانان و مشران،نوجوانان نے شرکت کی اور تیاریوں میں مصروف رہے ان تمام مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کے شکر گزار ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں لویہ جرگہ کا انعقاد کرکے حکومت،عدلیہ اور ریاست کو خبردار کرنا تھاکہ فاٹا انضمام ہمارے ساتھ دھوکہ تھا جو ناکام ہوا ہمارے ساتھ وعدے ایفا نہیں ہوئے اس لیے اب فاٹا کی الگ تشخص برقرار رکھا جائے کیوں کہ فاٹا پانچواں اکائی ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کو بیرونی ایجنڈے کے تحت خیبر پختونخواہ میں ضم کیا گیا اور اس کے نتائج کو ذہن میں رکھے بغیر اور فاٹا کے مشران کو اعتماد لئے بغیر قبائلی عوام ہر مسلط کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا سے آئے ہوئے ہزاروں لوگ حکومت کے لیے واضح پیغام تھا کہ قبائلی عوام فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں انضمام کے حق میں نہیں اس لئے حکومت فاٹا انضمام کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے فاٹا کی پرانی حثیت بحال نہ کی تو پھر قبائل پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے غیر مینہ مدت کیلئے دھرنا دینگے۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کا بیانیہ ناکام ہوچکا ہے  یہی وجہ ہے کہ اب فاٹا انضمام کے حامی افراد بھی فاٹا انضمام سے دل برداشتہ ہو چکے ہیں اور منہ چھپائے پھیر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے موقع پر حکومت نے قبائلی عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ سب جھوٹ ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کو  اصلاحات کے نام پر خیبر پختونخواہ کے بیروکریٹس اور سیاسی مگر مچھوں کے حوالے کیا گیا ہے جو ہر روز فاٹا کے وسائل پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انضمام قبائلی عوام کی بربادی کا منصوبہ ہے جسے کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فاٹا لویہ جرگہ کامیاب کرنے میں ریٹائرڈ بریگیڈیئر سید نزیر مومند کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں