0

اوپن مارکیٹ میں ڈالر172 روپے سے تجاوز کرگیا، سونا مہنگا

اسلام آباد(ماندن ویب ڈیسک( ڈالر کی  اونچی اڑان جاری، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے 60 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق  کرنسی ڈیلرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت روکنے کے لیے مارکیٹ میں مداخلت نہیں کی تو ڈالر مزید مہنگا ہوجائےگا۔ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے امپورٹرز نے بھی ڈالر کی پیشگی بکنگ کرانا شروع کردی ہے جس سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔

گزشتہ روز ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 168 روپے 90 پیسے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا تھا کہ درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی خریداری بڑھنے اور افغانستان میں ڈالر کی اسمگلنگ کی وجہ سے مقامی سطح پر ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ 

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں