0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں اموات 4663197 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی، انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اموات 4663197ہو گئیں،کیسز22کروڑ66لاکھ79ہزار 709سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 32 ہزار 320 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار 353 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 33 لاکھ 84 ہزار 192 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے۔امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپرجہاں ہلاکتیں 682341ہو گئیں،کیسز4کروڑ22لاکھ88ہزار205سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرجہاں ہلاکتیں 443528ہو گئیں،کیسز3کروڑ33لاکھ16ہزار755سے زائد ہو گئے۔کورونا سے برازیل میں 587847افراد لقمہ اجل بن گئے اور متاثرین کی تعداد2کروڑ10لاکھ19ہزار830تک پہنچ گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 446 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 72 لاکھ 82 ہزار 810 ہو چکی۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 94 ہزار 249 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 71 لاکھ 76 ہزار 85 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 15 ہزار 697 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 69 لاکھ 17 ہزار 460 رپورٹ ہوئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 60 ہزار 393 تک جا پہنچیں جبکہ کیسز 67 لاکھ 10 ہزار 666 ہو چکے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 167 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 53 لاکھ 40 ہزار 656 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 1 لاکھ 13 ہزار 816 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 29 ہزار 848 مصدقہ متاثرین سامنے آئے۔کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 25 ہزار 713 زندگیاں نگِل چکا جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 49 لاکھ 32 ہزار 998 کیسز رپورٹ ہوئے۔سعودی عرب میں کورونا سے کل اموات 8 ہزار 633 رپورٹ ہوئیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 163 تک جا پہنچی۔ چین میں کورونا وائرس سے کورونا مریضوں کی تعداد 95 ہزار 413 ہو چکی جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں