0

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے کھل گئے

 لاہور،پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔سکولوں میں 50 فیصد حاضری کے فارمولے پر عملدرآمدکرایا گیا، تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے کرایاگیا،تعلیمی اداوں میں پہلے دن طلبا کی حاضری کم رہی۔دوسری جانب پنجاب کے 15 میں سے 10 اضلاع میں مکمل اور پانچ اضلاع میں 50 فیصد سواریوں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کو بارہ روز بند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا۔ لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات میں پچاس فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت دی گئی۔ باقی تمام اضلاع میں مکمل طور پر 100 فیصد سواریوں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی گئی۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر چار ستمبر سے پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا گیا تھا۔ اب ایک ہفتے کیلئے پانچ اضلاع کو پچاس فیصد سواریوں کی اجازت دی گئی ہے۔ 22 ستمبر کے بعد ان پانچ اضلاع کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں