0

تھانہ ہسپتال میں کورونا ویکسین لگوانے میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنانہ

 تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ کے مختلف سیاسی، ادبی، سماجی اور مذہبی حلقو ں نے صوبائی حکومت اور مالاکنڈ انتظامیہ سے تھانہ ہسپتال میں کورونا ویکسین  کے سلسلے میں بڑھتی ہوئی رش اور لوگوں کو شدید مشکلات کے پیش نظر زیادہ مقدار میں ویکسین اور عملے کے فراہمی  کی اپیل کی ہے تاکہ  لوگوں کو ویکسین لگوانے میں مشکلات کا سامنانہ ہو۔  حلقے کے لوگوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ  علاقے کی آبادی بہت زیادہ ہے اور تھانہ پورے مالاکنڈ ڈویژن میں آبادی کے لحاظ سے سرفہرست گاؤں ہے لیکن مقامی ہسپتال میں  روزانہ کی بنیاد پرکم ویکسین اور کم پوائنٹس سمیت کم عملے کی وجہ سے ہر وقت لوگوں کا رش ہوتا ہے ۔ لوگوں نے مالاکنڈ انتظامیہ سے لوگوں کی تعداد کو مد نظر رکھ کر ویکسین اور عملے کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں