0

فلائٹس بندش کے خلاف تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے اور سیزکا احتجاجی مظاہرہ

لوئیر دیر (مانندنیوز) پاکستان سے سعودی عرب کے لئے فلائٹس بند ش کے خلاف تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے اور سیزکا احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفر نس سعودی عرب کے لئے پاکستان سے فلائٹ کی بندش سے ملاکنڈ ڈویژن کے تقریبا 15لاکھ اور سیز پھنس کرشدید مشکلات کا شکار اوروہ سعودی عرب جانے کے منتظر ہیں حکومت سعودی عرب کے لئے فوری فلائٹ بحالی کے لئے اقدمات اٹھائے بصورت دیگر لاکھوں اور سیز اسلام آباد میں دھرنا دینگے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی حاجی سعید گل، لوئر دیر اور سیز کے صدر حاجی امیر زمان، جنرل سیکرٹری اعجاز ارشد،مولانا فضل ربی، قا ری فضل رحمان، حاجی امتیاز خان و دیگر نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ او رسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں اور لاکھوں پاکستانی پی ٹی ائی کو ووٹ دینے کے لئے سعودی عرب اور دیگر ممالک سے ملک اکرعمران خان کو نوٹ اور سپورٹ دیا لیکن بدقسمتی سے حکومت اورسیز کے مسائل ومشکلات حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لیتی ہے انھوں نے کہا کہ کو رونا وباء کی وجہ سے اورسیز شدید متاثر ہوکر ملا کنڈ ڈویژن کے تقریبا 15لاکھ اور سیز جو چھٹی اور کو رونا وبا ء کی وجہ سے گھروں کو لوٹ ائے تھے سعودی عرب کے لئے فلائٹس کی بند ش کی وجہ سے پھنس گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بعض اورسیز سعودی وا پسی جانے کے لئے افغا نستان اور کرغستان کا ہوئی روٹ استعال کرکے تین تین لا کھ روپے میں ٹکٹ خیریدنے پر مجبور ہوئے اور 4ہزار سے زائد اورسیز پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے تھے اور وہ واپس پاکستان لوٹ گئے انھوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں اہم کردار اور وہ اربوں روپے کی زرمبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں لیکن حکومت ان کے مسا ئل ومشکلات سے چشم پوشی اختیار کررہی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپرسعودی عرب کے لئے فلائٹس بحال کرکے اورسیز کے لئے کو رونا ویکسنیشن بوسٹر ڈوز کا فیس کا خاتمہ کیا جائے اور لوئر دیر، اپر دیر،سمیت تمام اضلاع کی سطح پر بوسٹر ڈوز کا سنٹر کھول دیا جائے انھوں نے کہا کہ عام ادمی سے پی سی آر ٹسٹ کا 1500جبکہ اورسیز سے 12ہزار فیس وصول کیا جا رہاہے جوکہ اور سیز کے ساتھ ظلم اور نا انصا فی ہے انھوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیاکہ سعودی حکومت کے ساتھ اورسیز کے فلاٹس بحالی کے لئے فوری طور رابطہ کیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں