0

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

 لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔مسلم لیگ (ن)کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافہ قابل مذمت ہے، عام آدمی پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمن حکومت کا واضح ثبوت ہے، وزیرخزانہ شوکت ترین بھی اسد عمر اور حفیظ شیخ کی پالیسیوں پر گامزن ہیں، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں