0

طالبہ اریشہ آحمد نے 1096، مارکس لیکر ملاکنڈ بورڈ ٹاپ کرلیا

چکدرہ(مانند نیوز ڈیسک)تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کا سالانہ میٹرک نتا ئج کا اعلان۔ملاکنڈ پبلک سکول درگئی ملاکنڈ کے طالبہ اریشہ آحمد نے 1096نمبر حاصل کرکے بورڈ ٹاپ کیا۔میٹرک میں 47340طلبہ کامیاب،نتیجہ 97.84رہا۔ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ملاکنڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021کے نتا ئج کا اعلان کردیاہے۔گزشتہ روز تاج شاد ی ہال باڈوان میں ایک تقریب منعقد ہو ئی جس  کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ شکیل خان  تھے۔جماعت دہم میں مجموعی طور پر 48383امیداواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔جس میں 47340امیدوار کامیاب ہو ئے۔نتیجہ 97.84فیصد رہا۔ملاکنڈ بورڈ کے سالانہ میٹرک امتحان میں ملاکنڈ پبلک سکول درگئی ملاکنڈ کے طالبہ ار یشہ آحمد ولد آحمد خان رول نمبر 137700نے 1076نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ 10امیداواروں نے 1094نمبر حاصل کرکے مجوعی طور پر دوسری پو زیشن حاصل کی۔دوسری پوزیشن پر ملاکنڈ پبلک سکول درگئی کے اریبہ شمس ولد شمس الہدی رول نمبر 137670،اسلامیہ ماڈل سکول خزانہ موڑ باجوڑ کے الحاج الدین ولد گلستان  رول نمبر 165114،ملاکنڈ پبلک سکول درگئی کے سعد حیدر ولد غلام حیدر رول نمبر82 1838،ملاکنڈ پبلک سکول درگئی کے سارہ زمان ولد شاہ زمان رول نمبر 137707،الھدی ماڈل سکول اوچ دیر لو ئر کے رو ح اللہ ولد ثناء اللہ رول نمبر 145638،دیر پبلک سکول تیمرگرہ کے سید خلیل اللہ ولد سعید اللہ رول نمبر 147869،ملاکنڈ پبلک سکول درگئی کے فر یال علی ولد احسان اللہ رول نمبر 137671،دی سمارٹ سکول بلامبٹ کے طیبہ اکرم قاضی ولد قاضی اکر ام اللہ رول نمبر 154396،ملاکنڈ پبلک سکول کے بہر وز خان ولد امجد علی رول نمبر 139116،تیمر گرہ ماڈل سکول کے محمد ادریس ولد فائندہ خان رول نمبر 147749نے 1094نمبر لیکر دوسری پو زیشن حاصل کی۔5امیداروں نے 1092نمبر حاصل کرکے مجموعی طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تیسری پوزیشن پر المسلم ماڈل سکول لیکوری کامبٹ کے عماالدین ولد شاہ نوازخان رول نمبر 157071،گورنمنٹ ہا ئی سیکنڈری سکول کوٹ ملاکنڈ کے ثناء بی بی ولد محمد اقبال رول نمبر 111263،اویسینہ ماڈل سکول درگئی کے یومنا زاہد زاہد اقبال رول نمبر 137806،گورنمنٹ ہا ئی سکول شمشی خان کے صہیب محمد ولد آختر ایو ب رول نمبر 146902،کیمبریج پبلک سکول خار ملاکنڈ کے جوریہ ولد زورطلب خان رول نمبر 140413نے 1092نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائنس گر وپ جماعت دہم میں مجموعی طور 41177امیدواروں میں سے 40492امیدوار کامیاب ہو ئے۔نتیجہ 98.34فیصد رہا۔آرٹس گروپ  جماعت دہم میں مجموعی طور پر امیداروں کی تعداد 7206تھی۔6848امیدوار کامیاب ہو ئے۔اور ان کانتیجہ 95.03فیصد رہا۔اس موقع پر تقریب  تقریب سے صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ شکیل خان ، چئیرمین ملاکنڈ بورڈ پر وفیسر زمین گل،سیکرٹری ڈاکٹر سعید احمد ثانی نے خطاب کیا۔تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات میں نعقد انعامات تقسیم کئ  تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کا سالانہ انٹر میڈیٹ نتا ئج کا اعلان۔فرسٹ پوزیشن پر 4امیدواروں نے مجوعی طور پر 1076نمبر لیکر بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ملاکنڈ نے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان 2021کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔پارٹ ٹو میں مجموعی طور پر 35517امیدواروں میں سے 31731کامیاب ہو ئے۔نتیجہ 89.34فیصدرہا۔گزشتہ روز تاج شادی ہال باڈوان میں تقریب منعقد ہو ئی۔جس میں والدین اور پوزیشن ہولڈرطلبہ وطالبات نے شریک ہو ئی۔اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ شکیل خان  تھے فرسٹ پوزیشن پرمجوعی طورپر 4امیداروں نے کامیابی حاصل کی۔رول نمبر 328593پرعلامہ اقبال ماڈل سکول اینڈ کالج دیرلوئرکے محمد اسما عیل ولد سلطان محمد،رول نمبر 331921پرگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خار باجوڑکے وسیم حسین ولد لعل زمان،رول نمبر 327031پرگورنمنٹ کالج واڑی کے معاز آحمد ولد سلطان عالم،رول نمبر 331101پرحرا سکول اینڈ کالج درگئی کے محمد نوازولد شیر علی نے 1076نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔رول نمبر 322365پر ایڈورڈ کالج تیمر گرہ کے سویراگل ولد سلطان زیب اور رول نمبر 330904پرحرا سکول اینڈ کالج درگئی کے طالبہ حراء آمین ولد فضل آمین نے 1074نمبر حاصل کرکے دوسری پو زیشن حاصل کی۔تیسری پوزیشن پر 7امیدواروں نے  1072نمبر لیکر مجموعی طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تیسری پوزیشن رول نمبر 329907پر اکسفورڈ سکول کالج بٹ خیلہ کے طالبہ زاری اسحاق ولد اسحاق نبی،رول نمبر 322715پر عبد القدیر خان سکول تیمر گرہ کے بلال احمد ولد مجبور خان،رول نمبر 322395پر ایڈورڈ ماڈل کالج تیمرگرہ کے طالبہ فریال تسنیم ولد سدیس خان،رول نمبر 332810پرگورنمنٹ ڈگری کالج ناوگئی باجوڑ کے سعید اللہ ولد سید محمد،رول نمبر 326325پر علامہ اقبال سکول اینڈ کالج تیمر گرہ کے صباء گل ولد محمد حاکم خان،رول نمبر 321225پر جینئس ماڈل کالج چکدرہ کے محمد ریاض الحق ولد محمد سیر اج،رول نمبر 324988پراسلامیہ ماڈل کالج تیمرگرہ کے شاہ فیصل ولد شاہ ولی خان نے 1072نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر تقریب سے صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ شکیل خان چئیرمین ملاکنڈ بورڈ پر وفیسر زمین گل،سیکرٹری ڈاکٹر سعیدآحمد ثانی  نے بھی خطاب کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں