0

نوشہرہ ،چوروں نے شہری کو پچیس لاکھ سےمحروم کردیا،پولیس خاموش

نوشہرہ(مانند نیوز ڈیسک) سٹریٹ کرائم میں اضافہ،  شہرہ کینٹ میں چوروں، راہزنوں اور جیب کتروں کا راج،شہری لوٹتے رہے جبکہ نوشہرہ کینٹ پولیس مٹاثرہ شہریوں کو روزنامچہ رپورٹ پر ٹرخاتے رہے بعض متاثرہ شہریوں نے تو پولیس کے اس رویئے کی وجہ سے خاموشی اختیار کر د ی چوروں نے شہری کو پچیس لاکھ سے محروم کردیا,نیاز بادشاہ ولد گل بادشاہ سکنہ نظامپور نے حبیب بینک سے 35لاکھ روپے نکالے اور اس کے دس لاکھ ڈش بورڈ میں رکھے جبکہ 25 لاکھ کپڑے میں لپیٹ کر سیٹ پر رکھے۔ گرلز کالج نوشہرہ کینٹ کے سامنے انتظار کررہا تھا کہ اس دوران ایک نوجوان گاڑی میں آیا اور اس سے ٹائر بدلی میں مدد کی درخواست کی جس پر اسنے ٹائر تبدیلی میں مدد کی اور ٹائر تبدیلی کے بعد جب وہ روانہ ہوا تو اسکے دیگر ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ سے پچیس لاکھ روپے لے اڑے تھے۔پولیس نے مقدمہ درج کردیا دوسرا واقعہ  قسیم نیوز ایجنسی و قسیم ایزی پیسہ شاپ کے ملازم ثاقب ولد ہدایت خان سکنہ نوشہرہ نے بتایا کہ میں دوکان مذکورہ میں اپنے کام میں مصروف تھا اور میراموبائل،،ہواوئے6APrچارج کیلئے پڑا تھا جب میں نے اپنا کام ختم کر دیا اور دیکھا تو میرا موبائل غائب تھا جس پر دوکان میں نصب کیمرے دیکھے تو معلوم ہوا کہ ایک جواں سالہ لڑکا نامعلوم نے ہماری دوکان سے موبائل چوری کر دیا تھا  اسی طرح صابر ولد فیاض احمد سکنہ نوشہرہ کلاں نے بتایا کہ میں گذشتہ روز قسیم ایزی پیسہ شاپ نزد فلائنگ کوچ آڈہ کیولری روڈ نوشہرہ کینٹ میں اپنے ایزی پیسہ اکاونٹ سے پیسے نکلوا رہا تھا کہ اس دوران ایک نامعلوم شخص نے میرے سائیڈ پاکٹ (بغل کی جیب) سے میرا قیمتی موبائل فون نکال کر رفو چکر ہو گیا، ایک خاتون جو کہ اپنا نام ظاہر کرنا نہیں چاہتی تھی اور اپنا تعلق علاقہ خٹک نامہ سے بتا رہی تھی نے کہا کہ میں نے گذشتہ روز احساس پروگرام کی رقم وصول کی تو مجھ سے بھی تھانہ نوشہرہ کینٹ کے نزدیک کیولری روڈ پر ایک نامعلوم نقاب پوش نے پرس چھین کر مجھے احساس پروگرام کی تمام وصول شدہ رقم سے محروم کر دیا اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ نوشہرہ کینٹ پولیس نے متاثرہ دونوں نوجوانوں کو ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے روزنامچہ رپورٹ کے اندراج پر ہی ٹرخا دیا جبکہ متاثرہ خاتون نے پولیس کے الٹے سیدھے سوالات سننے کی وجہ سے خاموشی ہی اختیار کر دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں