0

چکدرہ،17نومبر کو طلبہ کنونشن کاانعقاد کریںگے،جمعیت طلبہ

چکدرہ(مانند نیوز ڈیسک )ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا کلیم اللہ نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حکومت کی تعلیمی پالیسی کیخلاف “تعلیم سے تعمیرمہم”شروع کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17نومبر کو طلبہ کنونشن کاانعقاد کریں گے۔آئین کیمطابق تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی بنیادی زمہ داری ہے۔وہ گزشتہ روز تعلیم سے تعمیر مہم کے حوالے سے چکدرہ میں۔ پریس کانفرنس کررہے تھے۔انہو ں نے کہا کہ طلبہ کے حقوق کے لیے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کی جارہی ہے۔تحریک کابنیادی مقصد تعلیم کی اہمیت اجاگرکرنا،نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں سپورٹ اور ان کی رہنمائی کرناہے۔حکومت نے یونیورسٹیز فیسوں میں اضافہ کیاہے۔ہرسال تعلیم کے بجٹ میں اضافے کامطالبہ کیاجاتاہے۔لیکن حکومت کوئی خاطرخواہ اضافہ نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ 16نومبر تک صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیاہے۔17نومبر کو ہزاروں طلبہ کے ہمراہ اسلام آباد کا رخ کریں گے۔جہاں عظیم الشان کنونشن منعقد کیاجائے گا۔اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملاکنڈ یونیورسٹی انعام اللہ بھی موجود تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں