0

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف صوبہ بھر میں پہیہ جام کا اعلان

نوشہرہ (مانند نیوز ڈٰیسک) آل خیبر پختون خوا گڈز ٹرانسپورٹرز اینڈ ایڈا اونر فیڈریشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 5 اکتوبر کو صوبہ بھر میں پہیہ جام کا اعلان کردیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور دیگر ریاستی ٹیکسز نے گڈز ٹرانسپورٹرز کو پہیہ جام اور احتجاجی کیمپس لگانے پر مجبور کردیا ہے اس سلسلے میں آل کے پی کے گڈز ٹرانسپورٹ اینڈ اڈا اونر فیڈریشن خیبر پختون خوا کے صدر حاجی لیاقت علی،جنرل سیکرٹری حاجی سکندر خان،اور صوبائی نائب صدر انجینئرجمیل نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی اور بلخصوص پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوامکی کمر توڑ کر رکھ دی،پیٹرولیم مصنوعات سے جہاں عوام صفر ہورہے ہیں،وہاں گڈز ٹرانسپورٹر سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے کیونکہ گڈز ٹرانسپورٹرز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ برداشت کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستی ٹیکسز بھی ادا کررہے ہیں اور بھاری بھر کم ریاستی ٹیکسز کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اب برداشت سے باہر ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور 2018میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تھیں،وہی قیمتیں برقرار رکھے،انہوں اپنا احتجاج شیڈول بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں صوبی بھر کے مختلف اضلاع میں پہیہ جام کے ساتھ ساتھ احتجاجی کیمپس اور پریس کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا  جبکہ دوسرے مرحلے میں اپنی گاڑیوں کو صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے مین شاہراہوں میں کھڑی کرکے صوبہ بھر کے شاہراہوں کو بند کردینگے،اور ہمارا یہ احتجاج 5 اکتوبر سے شروع ہوکر غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا  

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں