0

درگئی میں حجام کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) ہریان کوٹ درگئی میں حجام کو قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت 24گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا گیا۔ گذشتہ شام تحصیل درگئی کے علاقے ہریان کوٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص حلیم حسین ولد باچہ ساکن ہریان کو ٹ کو قتل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل درگئی کے علاقے ہریان کوٹ میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا گیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوا جس کی لاش مشتعل مظاہرین نے درگئی چوک میں رکھ کر احتجاج کیا تھا۔ اصل ملزم کے گرفتاری کے لئے اسسٹنٹ کمشنر درگئی فواد خان خٹک، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وحید اللہ خان اور صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز سمیع الرحمان نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے جدید سائنسی طریقے سے ملزم تک رسائی حاصل کرکے انہیں آلہ قتل سمیت گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کو میڈیا کیسامنے پیش کرنے کے موقع تھانہ گھڑی عثمانی خیل میں ہنگامی پریس کانفرنس سے اسسٹنٹ کمشنر درگئی فواد خان خٹک، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وحید اللہ خان اور صوبیدار میجر سمیع الرحمان نے خطاب کیا۔اس موقع پر انچارج صوبیدار تھانہ گھڑی عثمانی خیل سعید خان، تھانہ سخاکوٹ کے پوسٹ کمانڈر عبد الوہاب خان، تھانہ درگئی کے انچارج جمال شاہ اور لیویز کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر فواد خان خٹک نے کہا کہ گذشتہ روز ہریان کوٹ میں فائرنگ کرکے ایک شخص حلیم حسین ولد باچہ ساکن کو شدید زخمی کیا گیا تھا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملزم کے گرفتاری کے لئے جدید سائنسی طریقہ استعمال کیا گیا جس کے ذریعے اصل ملزم جس کا نام فی الحال صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے کوآلہ قتل سمیت گرفتارکر لیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر فواد خان خٹک نے کہا کہ ملاکنڈ لیویز کے جوان کم وسائل کے باوجود بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے اور عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ افراد کے گرفتاری میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تھانہ گھڑی عثمانی خیل کے اہلکاروں کے معطلی کے حوالہ سے غلط فہمی پائی گئی تاہم اہلکاروں کو معطل نہیں کیا گیا بلکہ انہیں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا موقع دیا گیا جس کا انہوں نے اچھے انداز میں استعمال کرکے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر اصل ملزم تک رسائی حاصل کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں