0

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا کالے شیشوں کے استعمال پر 3364 افراد کا چالان

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کالے شیشوں کے استعمال پر 1 ماہ کے دوران 3364 افراد کو چالان کیا۔ صوبائی حکومت اور متعلقہ اعلیٰ حکام کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں کالے شیشے استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ ٹریفک افسران نے کارروائیوں کے دوران کالے شیشوں کے استعمال پر مجموعی طور پر 3364 افراد کا چالان کیا اور گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹکرز اتار لئے گئے اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ 

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں