0

عمران خان سے قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات کرے گا

 لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آج (بدھ کو) قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ملاقات کرے گا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پیٹرن انچیف عمران خان کی ملاقات کا مقصد نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دورہ پاکستان کے انکارسے پیدا ہونے والی صورتحال میں کھلاڑیوں کا مورال بڑھانا ہے۔ملاقات کے دوران کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیزراجہ، ٹیم کوچزاورپی سی بی کے دوسرے اہم حکام بھی موجود ہوں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں