0

معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دیدیا، وزیراعظم نے منظور کرلیا

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر کا استعفی منظور کرلیا۔ خیال رہے تابش گوہر کو معاون خصوصی توانائی تعینات کیا گیا تھا۔ تابش گوہر 7سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم 2015 میں وہ مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی کے بانی و سربراہ ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں