0

ملاکنڈ بورڈمیٹرک میں 47340طلبہ کامیاب،نتیجہ 97.84رہا

چکدرہ(نمائندہ)تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کا سالانہ میٹرک نتا ئج کا اعلان۔ملاکنڈ پبلک سکول درگئی ملاکنڈ کے طالبہ اریشہ آحمد نے 1096نمبر حاصل کرکے بورڈ ٹاپ کیا۔میٹرک میں 47340طلبہ کامیاب،نتیجہ 97.84رہا۔ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ملاکنڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021کے نتا ئج کا اعلان کردیاہے۔گزشتہ روز تاج شاد ی ہال باڈوان میں ایک تقریب منعقد ہو ئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ شکیل خان تھے۔جماعت دہم میں مجموعی طور پر 48383امیداواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔جس میں 47340امیدوار کامیاب ہو ئے۔نتیجہ 97.84فیصد رہا۔ملاکنڈ بورڈ کے سالانہ میٹرک امتحان میں ملاکنڈ پبلک سکول درگئی ملاکنڈ کے طالبہ ار یشہ آحمد ولد آحمد خان رول نمبر 137700نے 1096نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔ 10امیداواروں نے 1074نمبر حاصل کرکے مجوعی طور پر دوسری پو زیشن حاصل کی۔دوسری پوزیشن پر ملاکنڈ پبلک سکول درگئی کے اریبہ شمس ولد شمس الہدی رول نمبر 137670،اسلامیہ ماڈل سکول خزانہ موڑ باجوڑ کے الحاج الدین ولد گلستان رول نمبر 165114،ملاکنڈ پبلک سکول درگئی کے سعد حیدر ولد غلام حیدر رول نمبر82 1838،ملاکنڈ پبلک سکول درگئی کے سارہ زمان ولد شاہ زمان رول نمبر 137707،الھدی ماڈل سکول اوچ دیر لو ئر کے رو ح اللہ ولد ثناء اللہ رول نمبر 145638،دیر پبلک سکول تیمرگرہ کے سید خلیل اللہ ولد سعید اللہ رول نمبر 147869،ملاکنڈ پبلک سکول درگئی کے فر یال علی ولد احسان اللہ رول نمبر 137671،دی سمارٹ سکول بلامبٹ کے طیبہ اکرم قاضی ولد قاضی اکر ام اللہ رول نمبر 154396،ملاکنڈ پبلک سکول کے بہر وز خان ولد امجد علی رول نمبر 139116،تیمر گرہ ماڈل سکول کے محمد ادریس ولد فائندہ خان رول نمبر 147749نے 1094نمبر لیکر دوسری پو زیشن حاصل کی۔5امیداروں نے 1092نمبر حاصل کرکے مجموعی طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تیسری پوزیشن پر المسلم ماڈل سکول لیکوری کامبٹ کے عماالدین ولد شاہ نوازخان رول نمبر 157071،گورنمنٹ ہا ئی سیکنڈری سکول کوٹ ملاکنڈ کے ثناء بی بی ولد محمد اقبال رول نمبر 111263،اویسینہ ماڈل سکول درگئی کے یومنا زاہد زاہد اقبال رول نمبر 137806،گورنمنٹ ہا ئی سکول شمشی خان کے صہیب محمد ولد آختر ایو ب رول نمبر 146902،کیمبریج پبلک سکول خار ملاکنڈ کے جوریہ ولد زورطلب خان رول نمبر 140413نے 1092نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائنس گر وپ جماعت دہم میں مجموعی طور 41177امیدواروں میں سے 40492امیدوار کامیاب ہو ئے۔نتیجہ 98.34فیصد رہا۔آرٹس گروپ جماعت دہم میں مجموعی طور پر امیداروں کی تعداد 7206تھی۔6848امیدوار کامیاب ہو ئے۔اور ان کانتیجہ 95.03فیصد رہا۔اس موقع پر تقریب تقریب سے صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ شکیل خان ، چئیرمین ملاکنڈ بورڈ پر وفیسر زمین گل،سیکرٹری ڈاکٹر سعید احمد ثانی نے خطاب کیا۔تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات میں نعقد انعامات تقسیم کئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں