0

پبی میں کھلی کچہری میں ڈی سی نے مسائل حل کریئے

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ویلج کو نسل تارو جبہ تحصیل پبی میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی سربراہی میں کھلی کچہریمنعقد ہو ئی جہاں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اہلیان علاقہ نے درپیش مسائل بیان کئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پبی ثانیہ صافی, ٹی ایم اے اور تمام محکموں کے سربراہان موجود تھے علاقائی مشران نے سڑکوں کے خراب حالات, آئل ڈ پو پارکنگ,بجلی اوور بلنگ, علاقے کی صفائی, گیس کنکشن اور دیگر مسائل پیش کئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن نے لو گوں کے مسا ئل غور سے سنے جس پر کاروا ئی کر تے ہو ئے جو مسا ئل موقع پر حل ہو نے تھے متعلقہ محکموں کو افسران کو ہد ایت کر تے ہو ئے حل کئے اور جو مسا ئل موقع پر حل کر نے والے نہیں تھے ان کو جلد حل کر نے کی یقین دہا نی کرا ئی آخر میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن نے شرکا کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ تاکہ عوام الناس کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہوسکیں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں