0

پشاور پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے گزشتہ روز تھانہ پھندو، تھانہ گلبہار اور تھانہ چمکنی کی حدود میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات کے دھندے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن میں سے دو کا تعلق حسن ابدال پنجاب سے ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو مبارک زیب نے صادق ولد حسین سکنہ چیئرمین دفتر، ایس ایچ او تھانہ گلبہار نعمان خان نے عارف ولد محمد شیر اور عبداللہ ولد حکیم جبکہ ایس ایچ اوتھانہ چمکنی نے منشیات سمگلرز یاسین ولد اسلام گل اور آصف محمود ولد محمد یونس ساکنان حسن ابدال کوگرفتار کر لیا۔ تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر پانچ کلو گرام چرس اور 130 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں