0

دیر کے طلباء میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، مظفر سید ایڈوکیٹ

ادینزئی (مانند نیوز ڈیسک) سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کو ئی قوم تر قی نہیں کر سکتی معیاری تعلیم کے فر وغ میں نجی اداروں کا کلیدی کر دار ہے۔دیر کے طلباء میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔دیر کے طلبہ نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے چکدرہ میں میڈی کیڈ کالج(میڈیکل کالج آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنس) بمقام علی مست نزد ملاکنڈ یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔تقریب سے ملاکنڈ یو نیورسٹی کے پر وفیسر ڈاکٹر شاہ زیب،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکدرہ،ڈاکٹر حماد،ڈا ئر یکٹر کالج عارف شاہ اور سی او کالج وسیم نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مظفرسید ایڈوکیٹ نے کہا کہ سرکاری اداروں کیساتھ ساتھ معیاری تعلیم کے فروغ میں پرائیوٹ تعلیمی ادارے کلیدی کرداراداکرہاہے۔انہوں نے طلبہ پرزوردیا کہ وہ اپنی محنت جاری رکھیں۔اور مستقبل میں ملک وقوم کے لیے کچھ کام کریں۔تقریب کے آخر میں ایم ایس ڈاکٹر حماد اور پروفیسر ڈاکٹر شاہ زیب نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ آفتتاح کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں