0

سوات، بریکوٹ بازار اور مختلف مضافات میں قصائیوں کی اپنی من مانیاں جاری

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات بریکوٹ بازار اور مختلف مضافات میں قصائیوں کی اپنی من مانیاں جاری ہیں۔سرکاری نرخ نامہ نہ ہونے کی وجہ سے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کردئیے ہیں جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف گوشت فروخت کررہے ہیں۔متعلقہ ادارے کیوں خاموش ہیں یہ ایک سوالیہ نشانہ ہے۔تفصیلات کے مطابق بریکوٹ بازار اور دیگر علاقوں میں درجنوں قصائیوں کی دکانیں ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر بڑی مقدار میں گوشت فروخت کررہے ہیں۔سرکاری نرخ نامے کے مطابق فی کلو 400روپے ہے جبکہ یہاں پر قصائی اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کرکے 500سے 550تک فروخت کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ حفظان صحت کے اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کھلے فضا ء میں گوشت کا فروخت جاری ہے کسی بھی قصائی کے دکان پر جھالی یا شیشہ نہ ہونے کی وجہ سے گوشت کھلی فضاء میں ہونے کی وجہ سے گرد غبار کے علاوہ دیگر گندگی سے بھری پڑی ہوتی ہے۔ سماجی حلقوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بریکوٹ انتظامیہ، محکمہ فوڈ اور محکمہ حلال فوڈسیفٹی اینڈ اتھارٹی فوری طور پر ان کے خلاف بھر پور ایکشن لیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو سرکاری ریٹ کے مطابق پا ک و صاف گوشت کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں