0

آج ہم اقتدار میں ہے ہم پرہر طبقہ اور ہر لمحہ فکر لوگوں کا حق ہے، شوکت یوسفزئی

  الپوری (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ آج ہم اقتدار میں ہے ہم پرہر طبقہ اور ہر لمحہ فکر لوگوں کا حق ہے ہم منتخب نمائندے ہیں اور ہمار فرض ہیں کہ ہم انکے ضروریات زندگی پورا کریں اور لوگوں کو ان کے زندگی کے ضروریات گھر کے دہلیز پر فراہم کریں۔انھوں نے کہا کہ عوام کی اعتماد اور بھروسے نے مخالفین کی رُخ بھی تبدیل کر دی۔عوام کی بے لوث خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی انقلابی اقدامات کے بدولت مخالفین کے بولتی بند ہوگئی ہیں – الحمدللہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں شانگلہ کیلئے مختلف سیکٹرز میں 21 ارب روپے فنڈز منظور کئے ہیں اور شانگلہ میں اب مختلف علاقوں میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، انشاء ا للہ شانگلہ کے تمام محرومیوں کو ختم کرکے دم لیں گے، شانگلہ کے تمام شہریوں کو ترقیاتی منصوبوں سے بلا تفریق مستفید کرائینگے۔شانگلہ میں  پاکستان تحریک انصاف میں شمولیتوں کا نہ رکھنے والا سلسلہ بدستور جاری ہیں۔صوبائی وزیر لیبروثقافت اور پارلیمانی امور و انسانی حقوق شوکت یوسفزئی، سابق امیدوار قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی سدید الرحمان، صدر تحریک انصاف شانگلہ وقاراحمدخان اور دیگر پارٹی مشران اور مقامی ورکرز یونین کونسل ڈھیرئی ویلج زڑا شلاوں میں شمولیتی تقریب سے خطاب کیا۔جس میں مختلف پارٹیوں، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے درینہ کارکنان محمد عمر، حافظ اللہ، سیر محمد، بخت عالم، دوشم گل سابق کونسلر،محمد عمر منیجر، محمد روم منیجر، محمد زمان خیزرحیات، محمد نظیر اور محمد قہار کا ایک بڑا قافلہ دوستوں، رشتہ داروں سمیت مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور تحریک انصاف کے ضلعی قیادت سدیدالرحمان، وقاراحمدخان نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنائی اور خوش امدید کہا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں