0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 4757608 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 4757608ہو گئیں،مصدقہ کیسز 23کروڑ 22 لاکھ 94 ہزار 338 سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 25 ہزار 149 مریض ہسپتالوں میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں،94 ہزار 830 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 89 لاکھ 11 ہزار 581 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپرجہاں  ہلاکتیں 706058،کیسز4کروڑ37لاکھ25ہزار604سے زائد ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرجہاں ہلاکتیں 446948ہو گئیں،کیسز3کروڑ36لاکھ52ہزار745سے بڑھ گئے۔ برازیل  میں 5 لاکھ 94 ہزار 246 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 43 ہزار 304 ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 105 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 76 لاکھ 31 ہزار 233 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 3 ہزار 95 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 73 لاکھ 98 ہزار 415 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 62 ہزار 938 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 70 لاکھ 13 ہزار 639 ہو چکے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 449 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 69 لاکھ 89 ہزار 613 رپورٹ ہوئے۔ایران میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 82 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 55 لاکھ 19 ہزار 728 ہو گئے۔ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 1 لاکھ 14 ہزار 849 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 49 ہزار 840 مصدقہ متاثرین سامنے آئے۔کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس 1 لاکھ 26 ہزار 102 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 49 لاکھ 50 ہزار 253 کیسز رپورٹ ہوئے۔سعودی عرب اسی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 694 رپورٹ ہوئیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 882 تک جا پہنچی ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں