0

تھانہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہر

تھانہ (مانند نیوز ڈیسک)  تھانہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں مختلف مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ دارالعلوم ولے مسجد سے ریلی نکالی گئی۔ جس میں مختلف سیاسی  پارٹیو ں سے  وابستہ افراد کے علاوہ علاقے کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی نے جلسے کی شکل اختیا رکی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ کالج چوک میں احتجاجی جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ء سابق ضلعی نائب ناظم کرنل (ر) ابرار حسین، اے این پی کے مقامی رہنماء اظہار اللہ خان، پیپلز پارٹی کے سہیل رحمٰن، تھانہ بازار یونین صدر فضل قادر، جماعت اسلامی کے نور اللہ تھانوی اور معروف شاعر فرید گل ننگیال نے خطا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور لوگ چوری اور ڈاکوں پر مجبور ہورے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت کئے ہوئے وعدوں میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ اور لوگوں سے منہ کا نوالہ بھی چھینا گیا ہے۔ مقررین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری معاشرے کے لئے خطرے کی گھنٹی قرار دی۔ ایک قرار داد کے ذریعے جرائم کے خاتمے کے لئے فوری طور مالاکنڈ میں پولیس نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں