0

میڈیا پر سرکاری افسر ان سے انٹرویو پر پابندی عائد

پشاور(نمائندہ مانند)شوشل میڈیا پر سرکاری افسر ان سے انٹرویو پر پابندی عائد۔ تاہم خلاف ورزی کرنے والے افسران اور صحافیوں کو کیا سزا جزا دی جائے گی حکم نامہ میں ذکرموجود نہیں ہے۔  تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران سے انٹرویو/میڈیاٹاک کیلئے ضابطہ اخلاق جاری، محکمہ اطلاعات کا کارڈ نہ رکھنے والا کوئی صحافی یا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سرکاری افسران سے انٹرویو نہیں لے سکے گا،سرکاری دفاتر میں داخلے اور صرف سوشل میڈیا کی بنیاد پر اپنے آپ کو صحافی ظاہر کرنے پر پابندی۔

محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ پختونخوا کے کارڈ حامل صحافی حضرات اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری محکموں کے سربراہان کے تقریبات میں شرکت کے مجاز ہوں گے،جن جن اضلاعی رپورٹرز،نامہ نگاران کے پاس محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبرپختونخوا کا ایکریڈیشن کارڈ نہ ہو وہ سرکاری محکموں کے سربراہان کے کسی تقریب یا پریس کانفرنس میں نہ شرکت کرسکے گے اور نہ کوریج محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبرپختونخوا کی جانب سے  ہدایت کی روشنی میں تمام ضلعی ایڈمنسٹریشن کو حکم نامہ جاری۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں