0

ہنگو،حلال فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی اشیا نزراتش

  ہنگو(مانند نیوز ڈیسک) حلال فوڈ اتھارٹی ہنگو کی بڑی کاروائی،،لاکھوں روپے مالیت کی اشیا نزر اتش،نزر آتش سامان میں چائے،بسکٹ،سلانٹیز،اور دیسی ساخت کے مشروبات شامل،ضلع ہنگو میں ناقص معیار کی مضر صحت اشیا اور مصالحہ جات کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں،دکاندار تعاون کریں تاکہ انسانی صحت سے کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنایا جا سکے۔ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی خالد آفریدی تفصیلات کے مطابق حلال فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ نو ماہ  کے دوران مختلف کاروائیوں میں قبضے میں لیا جانے والا مضر  صحت سامان مشروبات،لوکل برانڈ مصالحہ جات،بسکٹ،پاپڑ،پاپس،اور دیگر سامان کھلے میدان میں نزر آتش کر دیا اس موقعہ پر ٹریڑ یونین کے سیکریٹری حافظ حشمت،سیدا خان،تاجر نمائیندگان اور صحافیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔نزر آتش سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی خالد آفریدی نے موقعہ پر صحافیوں کو بتایا کہ حلال فوڈ اتھارٹی ان تمام دکانداروں اور تاجروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کر رہی ہے جو جعل سازی کے مرتکب ہو کر ناقص اور غیر معیاری اشیا کی فروخت۔یں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے قومی مجرم ہیں جن کو کسی صورت معاف نہیں کر سکتے۔خالدافرید ی نے تاجر یونین رہنماؤں سے کہا کہ وہ حلال فوڈ اتھارٹی سے تعاون کریں تاکہ ملاوٹ کرنے والوں،ناقص اشیا کی فروخت کرنے والوں اور حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی جا ری رکھی جا سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں