0

تخت بھائی میں مستورات کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جان بحق

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تخت بھائی کے علاقہ خادی کلے میں مستورات کے تنازعے پر فائرنگ۔ ایک شخص جان بحق دوسرا ساتھی شدید زخمی۔ اطلا عات کے مطابق علا قہ خادی کلے میں نادر خان ولد سجاول سکنہ شہباز گڑھی حال پشاور جبکہ اس کا دوسرا ساتھی سید باچا ولد محمد زرین سکنہ غزالی چارسد ہ ہنڈا 125موٹرسائیکل پر کہیں جارہے تھے کہ اس دوران دوسرے موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نصیب گل،سادہ گل پسران لعلی گل سکنہ خادی کلے، خان فقیرولد سوال فقیر سکنہ باڈوان بٹ خیلہ نے ان کا پیچھا کرکے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں نادر ولد سجاول موقع پرجان بحق ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی سید باچا ولد محمد زرین شدید زخمی ہوا۔ جس کو فوری طور پر ریسکیو 1122نے ایم ایم سی مردان منتقل کردیا۔ تخت بھائی پو لیس نے زخمی سید باچا کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف دفعہ 302/324/34کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے۔وجہ تنازعہ مستورات بتائی جاتی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں