0

پبی ،ریسکیو1122 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسرنوشہرہ نے ماہانہ رپورٹ جاری کردیا

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیراحمد کے احکامات پر. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر اویس بابر نے ماہانہ رپورٹ جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ ریسکیو 1122 نوشہرہ نے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 1300 سو حادثات میں اپنی حدمات فراہم کیں ریسکیو1122 نوشہرہ کے ترجمان نبیل خان کے مطابق مجموعی طور پر 29 ہزار 1 سو پانچ کالز موصول ہوئیں، جن میں 21 ہزار 252 غیر ضروری کالز شامل ہیں. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر اویس بابر نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 نوشہرہ نے گزشتہ 1 ماہ کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 5.61 منٹ میں 1300 سو حادثات میں 1285 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق ماہ کے دوران بم دھماکے یا سلنڈر پھٹنے کے 0، سڑک حادثات کے 270، میڈیکل ایمرجنسی کے 946، آگ لگنے کے 19، عمارت گرنے کے 1، جرائم یا گولی لگنے کے 16، ڈوب جانے کے 5, گرنے یادیگرہنگامی صورتحال کے 24 واقعات رونما ہوئے ان ایمرجنسی واقعات میں 1285 لوگ متاثر ہوئے جن میں 97 افراد کو اسی جگہ ابتدائی طبی امداد دی گئی، افراد کو 1147 ریسکیو کرنے اور  ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا. ان حادثات میں 41 افراد یا تو ریسکیو 1122 ایمبولینس میں یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے ریسکیو 22 11 نوشہرہ کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز کی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔۔ گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 253 ایمرجنسی کال پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیے۔۔جن میں 164 شفٹنگ ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 89 ایمرجنسیز کے دوران اندرونی نوشہرہ میں مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو شفٹ کیا گیا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں