0

پشاور کے سکولوں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دیئے جانے کا عمل جاری

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے احکامات پر پشاور کے مختلف سکولوں میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دیئے جانے کا عمل جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کے مطابق سکولوں میں طلبہ کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ انتظامی افسران کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیمیں پشاور بھر میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگا رہی ہیں۔کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہا ہے کہ عوام کورونا ویکسین لگوانے میں حکومت و انتظامیہ سے تعاون کریں۔ عوام کے تعاون سے ہی کورونا کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں