0

یونیورسیٹوں فیسوں میں اضافہ غریب بچوں پر تعلیم بند کرناہے ، امرجیت ملہوترا

بریکوٹ(ریاض احمدسے) اے این پی سیکرٹری مرکزی امور و سینیٹر امرجیت ملہوترا نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے یونیورسیٹوں کے فیسوں میں اضافہ کرکے غریبوں کے بچوں پر تعلیم بند کرنے کے مترادف ہے۔تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے والوں نے الٹا تعلیی نظام کو برباد کرکے طلباء کے مستقبل تباہ کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اخبار بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے یونیورسٹیوں کے فیسیوں میں حد درجہ اضافہ کرکے غریب اورمتوسط طبقے کے قابل و ذہین طلبعلموں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کردئیے۔فیس کے زیادہ ہونے کی وجہ سے اب معاشرے کے مخصوص طبقہ اب اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تعلیم میں اصلاحات لانے کے جو دعوے کئے تھے وہ صرف وعدے ہی رہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم ہر شہری کا حق ہے اور حکومت کو چاہیے کہ صوبے کے ہر شہری کو تعلیمی سہولیات فراہم کریں نہ کہ تعلیمی اداروں کو تجارتی منڈیاں یا مراکز بنائے تاکہ وہ آمدن کے ذرائع بن سکے۔انہوں نے کہاکہ فوری طور پر یونیورسیٹیوں کے اضافی فیسیوں کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں