0

تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال میں صحت کارڈ کا آغاز

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات شفیع اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں صوبے کے تمام دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں بسنے والے عوام کوصحت جیسی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے، صحت کارڈ پروگرام ایک تاریخی اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع دیر پائیں تیمر گرہ ٹیچنگ ہسپتال میں صحت سہولت کارڈ کے پروگرام کے افتتاح کے موقع پر کیا اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹریٹ صحت ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر شوکت علی،ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی نے کہا ہے کہ صحت سہولت کارڈ صوبائی حکومت کا ایک بہترین مثالی منصوبہ ہے جس کی ملک کے دوسرے صوبے بھی تقلید کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت تیمرگرہ ٹیچنگ ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی خاطر دور حاضر کے طبی آلات اور مشینری سے لیس کررہی ہے تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت انصاف کارڈ یہاں کے عوام کیلئے صحت و خوشحالی کے حوالے سے امید کی کرن ہے جس کے ذریعہ تمام لوگوں کو بلا تفریق علاج معالجے کی سہولیات میسر ہونگی۔انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع تیمرگرہ میں ان کی طرف سے یہ عوام کے لئے ایک بڑا تحفہ ہے جس کے ذریعے ضلع کے ہر شخص کا اس کے شناختی کارڈ پر زیادہ تر امراض کا علاج مفت ہوگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں