0

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے شجرکاری کا فروغ اہم ہے، وزیر خارجہ

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے شجرکاری کا فروغ ہی اہم ہے۔شجرکاری سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے وزیر اعظم عمران خان کے بلین سونامی ٹری منصوبے کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ارجنٹینا اہم ملک ہے جس کے ساتھ زراعت، آئی ٹی اور مختلف شعبوں میں 2 طرفہ تعلقات اور تعاون میں وسعت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ کمیشن موجود ہے، ایک مشترکہ کاروباری کونسل بھی بزنس ٹو بزنس انٹریکشن بڑھانے کیلئے قائم کی گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں