0

نادرا آفس پبی کے ناروا سلوک کے خلاف عوام نے جی ٹی روڈ کو احتجاجی طور پر بلاک کردیا

پبی (مانند نیوز ڈیسک) نادرا آفس پبی کے ناروا سلوک کے خلاف عوام نے جی ٹی روڈ کو احتجاجی طور پر بلاک کر دیا نادرا آفس پبی کے اہلکار بے جا طور پر لو گوں کو تنگ کر تے ہیں اور منظور نظر افراد کو بے نمبری کر کے ان کے کام کر تے ہیں اورلوگ سارادن انتظار کر نے کے بعد وقت ختم ہو نے کا بہانہ کہ کر رخصت کر تے ہیں تفصیلات کے مطابق تحصیل پبی کے عوام کا صبر لبریز ہو نے کے بعد احتجاج پر مجبور ہو گئے اور نادرا آفس کے سا منے جی ٹی روڈ کو احتجا جی طور پر بعد کر دیا عوام نے کہا کہ ہم سارا دن اپنی باری کا انتظا ر کر تے ہیں اور نادراآفس پبی کے اہلکار اپنے منظور نظر افراد کو آگے کر تے ہیں اور ہم سارا دن انتظار کر نے کے بعد بغیر کام ہو نے کو واپس کر تے ہیں نادرا آفس میں کافی رش ہو تا ہے ایک طرف اساس پروگرام کے تحت والدین اپنے بچوں کے فارم ب بنا تے ہیں روزا نہ بڑی تعداد میں والدین سکولوں کے بچوں کو فارم ب بنا نے کو آتے ہیں دوسری طرف ویکسینیشن سر ٹیفکیٹ بنا نے کے لئے بھی بڑی تعداد میں لو گ آتے ہیں اور قو می شنا ختی کارڈز بنا نے کے لئے بھی ایک بڑی تعداد میں مرد و خوا تین آتے ہیں نادرا آفس میں چند کو نٹر ہیں جو اتنی بڑی تعداد میں آئے ہو ئے لو گوں کو سروس فرا ہم نہیں کر سکتے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہو ئے نادرا آفس میں کونٹرزمیں ا ضا فہ کریں عوام نے کہا کہ نادرا اہلکاروں کا رو یہ بھی انتہا ئی غیر منا سب ہیں حکو مت اس کا بھی نو ٹس لیں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں