0

نوشہرہ میں شدید طوفانی بارشوں اور آندھی نے تباہی مچادی

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) شدید طوفانی بارشوں اور آندھی نے تباہی مچادی، مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں منہدم، بڑے پیمانے پرجانی و مالی نقصان، بجلی کے کھمبے اور بڑے بڑے تناور درخت اکھڑ گئے،  برہم ہوگیا، دکانوں کے بورڈ, شٹر، ڈھابے اور بڑے بڑے سائن بورڈز ھوا میں اڑگئے، ضلع نوشہرہ میں قیامت صغریٰ،بجلی کی سپلائی گذشتہ شب سے معطل،موبائل ٹاورز پر جنریٹر بھی بند کئے جانے کی اطلاعات، مواصلات کا نظام درہم،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ضلع نوشہرہ میں طوفان نے تباہی مچادی،نوشہرہ کے علاقے خویشگی،نوشہرہ کلاں،مثل آباد،زرین آباد،ویلج کونسل گنڈیری،وزیر آباد،مرھٹی، نظامپور،پیرسباق، خٹ کلی امانگڑھ، اضاخیل  میں آندھی طوفانی بارش اور ژالا باری نے تباہی مچادی، کھڑی فصلیں گھروں کی دیواریں اور کمروں کی چھتیں گرنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ 10 خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے،جس میں خویشگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شناخت 35 سالہ طارق، 36 سالہ ثمینہ،30 سالہ آصفہ، 13 سالہ حمیرہ، سا07 سالہ قاسم، 15سالہ احمد، 16 سالہ مہرین اور05 سالہ سبحان کے نام سے ہوئی اسی طرح نوشہرہ کلاں کے محلہ اباخیل سے تعلق رکھنے والے 35سالہ مسماۃ ز، 60 سالہ مسماۃ ن18،سالہ مسماۃ ش اور31 سالہ امانت شامل ہیں،جبکہ دیگر افراد کی شناخت نہ ہوسکی،جب کہ جاں بحق ہونے والا شخص زرد علی ولد شیر محمد کا تعلق نوشہرہ کے علاقے زرین آباد سے ہیں،ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں اور میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے تمام افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ متقل کردیا، دوسری جانب آندھی اور طوفان کے باعث10سے زائد11 ہزار کے وی لائن  بجلی کے کھمبے گرگئے ہیں،جس کے باعث رات گزشتہ رات کے 12بجے سے پورے ضلع نوشہرہ میں بجلی بند ہے،جبکہ واپڈا حکام کی جانب سے بجلی کے بحالی کے لیے کام تیزی سے جاری ہے،طوفان کے باعث نوشہرہ میں بڑے بڑے تناور درخت جڑوں سے اکڑ گئے جبکہ متعدد سائن بورڈز،دکانوں کے شٹرز اور ڈھابے ہوا میں اڑگئے، طوفانی بارشوں کے بعد پانی بھی گھروں میں داخل ہوا جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا، رات گئے گھروں کی چھتیں گرنے کی اطلاع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور 1122 کے اہلکاروں کے ھمراہ متاثرہ علاقوں کے دورے کئے اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے علاؤہ خیمے اور دیگر سامان پہنچائی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مس وزیر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رات بھر امدادی کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کی۔ ادھر ضلع بھر میں طوفانی بارشوں سے گوانے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹیمیں مقرر کردی گئیں جو نقصانات کا تخمینہ اور ریکارڈ مرتب کررہی ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں