0

پشاور، ٹریفک قوانین خلاف ورزیاں، 71 ہزار 87 افراد کا چالان

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ ماہ 71 ہزار 87 افراد کا چالان کرکے 1 کروڑ 65 لاکھ 96 ہزار 500 روپے جرمانوں کی مد میں وصول کئے جو قومی خزانے میں جمع کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیمیں شہر کے مختلف سیکٹروں میں شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہیں جس کے بعد باقاعدہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں اس سلسلے میں شہر کے مختلف سیکٹروں میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ ایک ماہ میں 71 ہزار 87 افراد کا چالان کیا گیا جن سے جرمانوں کی مد میں 1 کروڑ 65 لاکھ 96 ہزار 500 روپے حاصل کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کئے گئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں