0

ہنگو، ضلعی پولیس سربراہ کا ہنگو شہرکے مختلف چیک پوسٹوں اور چوکیات کا اچانک دورہ

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگوکے ضلعی پولیس سربراہ اکرام اللہ خان کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے ہنگو شہرکے مختلف چیک پوسٹوں اور چوکیات کا اچانک دورہ۔ضلعی  پولیس سربراہ نیجوزارہ،PTCپھاٹک اورچوکی رائیسان کیدورے کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا از خود تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی پی او نے PTC پھاٹک اور جوزارہ چیک پوسٹ پرتعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے موثر طورپر نمٹنے کیلیے جامع اختیاطی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں منتبہ کیا کہ وہ اپنی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلیے ہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض ایمانداری اور جانفشانی سے اداکرتیہوئے مشکوک اور اجنبی  افراد کی کڑی نگرانی کیعمل کویقینی بنائیں اور موثر طریقہ کار کے مطابق تمام اشخاص اور مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لیں۔ضلعی پولیس سربراہ نے تمام پولیس اہلکاروں پرزور دیا کہ وہ اپنی حفاظت کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ وہیلمٹ اورکورونا وائس سے بچاو کیلیے ماسک ضرور استعمال کریں۔جس  کیبعدڈسٹرکٹ پولیس افیسراکرام اللہ خان  پولیس چوکی رائیسان  پہنچیاوروہاں پرصفائی کاجائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی پی او نے چوکی کیمختلف حصوں روزنامچہ،کوت،رہائشی بیرک اورطعام خانے کا معائنہ کیااوراس کیعلاوہ چوکی کا تمام دستاویزی ریکارڈ چیک کیا اورعملیسیملاقات کی۔انہوں نیکہاکہ پولیس عوام کی خادم  فورس  ہیاوراس کاکام لوگوں کی جان ومال کوتحفظ اورانہیں فوری مدد فراہم کرنا اور عوامی فلاح وبہبود کیکاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناہے۔انہوں نے چوکی کیعملیاورجوانوں پرزور دیا کہ وہ   ان مقاصدکوحاصل کرنیکیلئیاپنی توانائیاں صرف کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں