0

دنیا بھر سے سرمایہ کار خیبر پختونخوا کا رخ کر رہے ہیں، تیمور جھگڑا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ دنیا بھر سے سرمایہ کار خیبرپختونخوا کا رخ کر رہے ہیں۔ پشاور میں پاکستان اسٹاک ایکسچنج کا دفتر فعال ہونے سے صوبے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور اس سے نہ صرف سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوگا بلکہ ملک بھی ترقی کرے گا۔ خیبرپختونخوا ہمیشہ سے کاروباری سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت صوبے کو دوبارا اس مقام پر لا رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشاور میں پی ایس ایکس دفتر کے قیام سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچنج کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جبکہ تقریب میں پی ایس ایکس کے عہدیداران سمیت کاروباری برادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا گزشتہ آٹھ سالوں میں بدل چکا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے سوشل سیکٹر پر توجہ دی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کر کے شہریوں کا معیار زندگی بلند کیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آج سے چند سال قبل بیرون ملک سے تو دور ملک کے اندر سے بھی سرمایہ کار پشاور آنے سے کتراتے تھے تاہم اب حالات بدل چکے ہیں اور دنیا بھر سے سرمایہ کار یہاں کا رخ کر کے رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا خصوصاً صوبائی دارالحکومت پشاور صدیوں سے کاروباری سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے اور صوبائی حکومت صوبے کو یہ اسے یہ مقام دوبارا دلانے کی جانب گامزن ہے۔ خیبر پختونخوا کے کاروباری گروپس اور کمپنیوں نے ملکی سطح پر نام کمایا ہے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ پشاور میں پی ایس ایکس کے دفتر کے قیام سے کیپٹل مارکیٹ سے روابط بڑھیں گے صوبے کی کاروباری و سرمایہ داری کمیونٹی اس سے مستفید ہو گی۔ ہم دیگر صوبوں کے ساتھ کاروباری مسابقت چاہتے ہیں۔ تیمور جھگڑا نے بزنس کمیونٹی کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ہر شعبہ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ خیبرپختونخوا ترقی کرے گا تو ملک ترقی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں