0

سوات ریجنل پولیس آفیسر اور ڈی پی اُو کا ڈی آر سی کبل اور ڈی آر سی چپریال کا دورہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی اور ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت کا ڈی آر سی کبل اور ڈی آر سی چپریال کا دورہ عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری اور بلا معاوضہ حل کرنے میں مصالحتی کمیٹی کونسل (DRC) کالافانی کردارناقابل فراموش اہمیت کا حامل ہے۔ غریب عوام کو درپیش ان کے معمولی نوعیت کے مسئلے مسائل اور سماجی پریشانیوں کا بروقت اورفوری حل ان ہی کی دہلیز پر پہنچانے میں DRCs (ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل)نے لازوال کردار ادا کیااور کرتا رہے گا۔ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدیتفصیلات کے مطابق:۔ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی اور ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے ڈی آر سی کبل اور ڈی آر سی چپریال کا دورہ کیااور ڈی آر سی ممبران سے ملاقات کی۔تقریب میں ڈی آر سی ممبران کے علاوہ معزیزین علاقہ اور پولیس آفسران نے بھی شرکت کی۔ ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی نے ڈی آر سی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے۔ جس کی افادیت اورنتائج کوانٹر نیشنل فورم پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔اسی جرگہ سسٹم اور پختون روایات کو مد نظر رکھ کر ترجیہی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے عوام الناس کو درپیش ان کے معمولی مسئلے مسائل اور سماجی نوعیت کی پیچیدہ الجھنوں کے فوری حل کے بارئے میں انہیں میں سے تعلیم یافتہ اور اعلی اوصاف کے حامل افراد کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کرDRCs(ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل) کا قیام عمل میں لایا گیا۔جس میں (DRCs) ممبران عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری حل کے لیے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ان میں منصفی اور مصالحت کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی نے ڈی آر سی کبل اور چپریال کے سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیا اور ڈی آر سی ممبران کے کارکردگی کو سراہا۔ آر پی اُو ملاکنڈ نے ڈی آر سی ممبران کو توصیفی اسناد سے نوازا اور اُن کے کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر سی نے پختونوں کے روایتی جرگہ سسٹم نظام کو مزید فعال بنا کر مظلوم عوام کے محافظ کا کردار ادا کیا ہے، عوام الناس کے باہمی تنازعات کو بلا معاوضہ اور افہام و تفہیم سے بروقت فوری حل کرکے کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہونے سے قبل روکنے میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) کا کلیدی کردار رہا ہے، ڈی آر سی کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے۔جس کے غیر جانبدار اور شفاف فیصلوں کو عدلیہ بھی احترام کی نظر سے دیکھتی ہیں، ڈی آر سی کے مصالحتی اقدامات عوامی مفاد، قیام امن اور انسانیت کے تحفظ کے لئے ایک بیش قیمت آثاثہ ہیں، ڈی آر سی کے فوری اور بروقت فیصلوں کی وجہ سے خونریزی کے سینکڑوں واقعات کو رونما ہونے سے قبل حل کر دیا گیا ہے امن و امان کے قیام اور عوامی مفاد عامہ کے لئے کئے جانے والے ڈی آر سی کے اقدامات کو عوام الناس کے جانب سے بھر پور تائید اور پزیرائی حاصل ہوئی ہیں۔ ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے ڈی آر سی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سی ممبران کو پولیس کے جانب سے بھر تعاون کیا جائے گا، تمام فیصلے صرف اور صرف اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لئے کیا جائے کیونکہ دنیا کی زندگی عارضی زندگی ہیں ہمارا اور آپ سب کا بھلائی صرف اور صرف خدمت خلق میں ہیں۔ ڈی آرسی دفتر میں آنے والے سائلین کو احترام کے ساتھ بٹھا کر اُن کے مسئلے کو اچھے اور احسن طریقے سے حل کرنے کے کوشش کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں