0

مردان،مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ شمولیت کا اعلان

مردان(مانند نیوز ڈیسک) انجمن نائبایان ایسوسی ایشن کے عہدیدار صدر حیدر گل،نائب صدر بادام خان، جنرل سیکرٹری گوہر علی و دیگر نے ظاہر شاہ گروپ۔میں شمولیت کا اعلان کر دیا جس میں مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری و مرکزی تنظیم تاجران صدر ظاہر شاہ مہمان خصوصی تھے اس موقع پر چیئر مین غلام سرور صراف،موٹر سائکل ایسوسی ایشن صدر زلفت شاہ، جنرل سیکرٹری واجد علی،بکٹ گنج بازار صدر شہزاد، و دیگر بھی موجود تھے ظاہر شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تاجر برادری ہمارے گروپ کی قیادت میں متحد ہے تمام تاجر برادری دھڑا دھڑ ہمارے گروپ میں شامل ہو رہے ہیں تاجروں کی خدمت کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ حکومت ٹیکس شرح میں کمی کرے حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ٹیکس اہداف کے باعث عوام، کاروباری برادری پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے ک ہمارا جینا مرنا تاجروں کے ساتھ ہے تاجربرادی کے جائز اور بنیادی مسائل کو حل کرکے دم لیں گے۔ ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ جو قوتیں تاجروں کو اپنے مقاصد کیلئے تقسیم کرکے استعمال کرنا چاہتے ہیں ہم ان قوتوں کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ آخر میں انجمن نائبایان ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے (ظاہر شاہ گروپ) کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں