0

چمن، پاک افغان بارڈر دوسرے روز بھی بند

 چمن (مانند نیوز ڈیسک) پاک افغان بارڈر باب دوستی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کیلئے دوسرے روز بھی بند رہا۔سرحدکی بندش سے باب دوستی کے دونوں جانب مال بردار ٹرکوں کی قطاریں لگ گئیں۔ پیدل آمد ورفت کرنے والے  افراد بھی سرحد کے اطراف میں موجود ہیں۔انتظامیہ نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے   تاجروں، عمائدین، سول وسکیورٹی حکام کا اجلاس ہوگا۔ سرحدی امور پر طالبان انتظامیہ سے بات چیت کاطریقہ کارطے کریں گے۔ واضح رہے کہ باب دوستی کوافغان اہلکاروں کی جانب سے احتجاجاً بندکیاگیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں