0

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں بیسٹ ریسرچر ایوارڈز کا انعقاد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) کامسیٹس یونیورسٹی کیمپس میں ریسرچ پروڈاکٹویٹی ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔گزشتہ دو سالوں کے دوران بہترین تحقیقی مقالہ جات لکھنے والے150سے زائد پی ایچ ڈی اساتذہ میں سر  ٹیفکیٹ اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب کا انعقادآفس آف گریجویٹ سٹڈیز کی جانب سے کیا گیا۔ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد پروفیسر ڈاکٹر امتیاز علی خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوارڈ کا مقصدکامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کے اساتذہ کی تعلیمی و تحقیقی کاوشوں کو سراہنا ہے۔ انہوں نے تمام اساتذہ کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ تحقیق میں اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور اچھے مقالہ جات لکھیں کیونکہ بین الاقوامی تعلیمی میدان میں اس کے بغیر مقابلہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کی انتظامیہ اساتذہ کو تحقیق کے لیے تمام طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے،مستقبل میں ہم اس یونیورسٹی کو ایک بین الاقوامی تحقیقی ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔اس موقع پر انچارج آفس آف گریجویٹ سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے کہا کہ ادارے کی بہتری کیلئے تمام اساتذہ اور انتظامیہ کو محنت اور لگن کی سخت ضرورت ہے تاکہ ہمارا ادارہ دنیا کی صف اول کی یونیورسٹیز میں شامل ہو سکے ہمیں انڈسٹریز سے تعلق بنانا ہوگا تاکہ ہم حقیقی معنوں میں مسائل کو حل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور اداروں کی پہچان اور ساکھ تحقیق سے ہی بنتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید افضال شاہ، ڈاکٹر راشد نذیر اور ڈاکٹر محمد بلال کو 26ملین سے زائد ریسرچ پروجیکٹ حاصل کرنے پر سرٹیفکیٹ دیے گئے۔جبکہ ڈاکٹر محمد اظہار شاہ کو رائزنگ سٹار، ڈاکٹر جنید شجاع کو بیسٹ ینگ ریسرچر جبکہ ڈاکٹر طاہر محمود کو بیسٹ ریسرچر آف دی کیمپس کے سر ٹیفکیٹ اور کیش پرائیز دئیے گئے تقریب کے آخر میں ڈاریکٹر   کامسٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس  پروفیسر امتیاز علی خان نے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ کے تمام مسائل کے حل کیلئے ادارہ تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اس موقع پر انہوں نے آفس آف دی گریجویٹ سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر معروف شاہ اور مس سحرش ولی کو کامیاب تقریب کے انعقاد پرمبارکباد پیش کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں